|

وقتِ اشاعت :   December 2 – 2016

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے کچلاک سے دو افراد کی ڈھانچہ نما لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے پرانا کچلاک تھانہ کی حدود میں کلی آٹو زئی کے ویران مقام پر ایک برساتی نالے کے قریب مٹی کے ڈھیر سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں جو کئی ماہ پرانی ہونے کی وجہ سے ہڈیوں کا ڈھانچہ اور ناقابل شناخت بن چکی ہیں۔ایک کے کپڑے پر ہونیو الی افغانی دستکاری سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ لاش افغان باشندوں کی ہوسکتی ہیں۔ ایس ایچ اوکچلاک مسعود کاسی کے مطابق لاشیں ناقابل شناخت ہیں اور برساتی نالے کے قریب ہونے کی وجہ سے شبہ ہے کہ لاشیں شاید پانی میں بہہ کر یہاں تک پہنچی ہوں۔ یا پھر یہ نشے کے عادی افراد تھے تاہم پولیس نے دونوں افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کرنے کی بجائے وہی دفنادی ہیں۔