|

وقتِ اشاعت :   December 2 – 2016

کوئٹہ: خضدار میں پھول نماء دو کمسن بچے دماغی مرض میں مبتلا، ولدین نے ساری جمع پونچی بچوں پر خرچ کردی ، مذید علاج کے لئے رقم نہیں ، حکومت اور خدا ترس لوگ علاج کے لئے تعاون کریں ۔ تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاکھٹان میں محنت و مزدوری گھرکا چولہا جلانے والا منیراحمد محمد حسنی کے دو معصوم و کمسن بچے عمیر احمد اور زبیر احمد پیدائشی طور پر دماغی مرض میں مبتلا ہیں ۔دماغی مرض کی وجہ سے بچے ہر وقت بے چینی اور درد کی وجہ سے کراہتے رہتے ہیں ۔ والدین نے خضدار کراچی میں علاج کرایا ۔ تاہم اب ان کے پاس علاج کا خرچ نہیں ہے ۔اور بچوں کے علاج کے لئے مذید رقم کی ضرورت ہے ۔ ڈاکٹرز کے مطابق بچوں کا علاج بروقت نہیں کیا گیا تو ان کا مرض مذید بڑھتا جائیگا ۔ بچوں کے والد منیراحمد حسنی نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ وہ ایک غریب فرد و محنت مزدوری کرتا ہے ان کے بچے پیدائشی طورپر دماغی معذور ہیں اور وہ دن رات بے قرار ہیں اور کراہتے رہتے ہیں ۔ ڈاکٹرز نے بتایا ہے کہ ان کا علاج بروقت کیا جائے تو وہ ٹھیک ہوسکتے ہیں ۔ علاج کے لئے میرے پاس رقم نہیں ہے اس حوالے سے حکومت اور خدا ترس لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ میرے بچوں کے علاج میں میرے ساتھ تعاون کرکے میرے ان کمسن بچوں کو اس مرض سے نجات دلا کر ان کی زندگی بچانے میں مدد دیں اور ہماری پریشانیوں کا ازالہ کریں ۔