|

وقتِ اشاعت :   December 3 – 2016

اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے دورہ بھارت کا شیڈول اچانک تبدیل کردیا گیا جس کے تحت وہ اتوار کے بجائے آج ہی بھارت روانہ ہوگئے۔ بھارتی شہر امرتسر میں دو روزہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس جاری ہے جس میں پاکستان کی جانب سے وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز شرکت کریں گے۔ اعلان کردہ شیڈول کے مطابق مشیر خارجہ کو اتوار کے روز بھارت جانا تھا تاہم اب ان کا شیڈول اچانک تبدیل کردیا گیا جس کے تحت وہ آج ہی بھارت روانہ ہوگئے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نور خان ایئربیس سے بھارت کے شہر امرتسر روانہ ہوئے۔ بھارتی میڈیا نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران سرتاج عزیز اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ملاقات کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی اور افغانستان نے پاکستان میں منعقد سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا تھا تاہم اس کے باوجود پاکستان کی جانب سے مشیر خارجہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔