کوئٹہ: پشین میں آپریشن کے دوران مارے گئے تین دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی ۔ جہانگیر بادینی عرف محمد عرف بزرگ عرف امیر صاحب کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر تھا ۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق دوسرے دہشتگردحبیب اللہ لہڑی کا تعلق کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ سے تھا جبکہ تیسرے دہشتگرد کی شناخت علی حسن موسیٰ خیل عرف دلاور کے نام سے ہوئی ہے جو کلی ترخہ کا رہائشی تھا جبکہ باقی دو دہشتگردوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد کوئٹہ اور گردونواح میں دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کے درجن سے زائد واقعات میں ملوث تھے۔