|

وقتِ اشاعت :   December 7 – 2016

کوئٹہ : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ون کو ئٹہ جنا ب اسد اللہ کا کڑ نے مقدمہ قتل میں نا مزد ملزم کو جرم ثا بت ہو نے پر سزا ئے مو ت سنا دی ۔استغا ثہ کے مطا بق ملزم شا ہ ولی نے سال 2013ء میں تھا نہ ائیر پورٹ کے علا قے کلی گل محمد میں فا ئرنگ کر کے محمد آصف کو قتل کر دیا تھا جس کے بعد پو لیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گزشتہ روز زیر دفعہ 302کے تحت جرم ثا بت ہو نے پر عدالت کے جج ملزم کو سزائے مو ت کی سزا سنا دی۔ بعد ازاں ملزم کو جیل منتقل کر دیا گیا ۔