اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کا چترال سے اسلام آباد آنے والا مسافر طیارہ حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔
حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد
1 – عابد قیصر 2 – احسن 3- احترام الحق 4- عائشہ 5 – اکبر علی 6 – اختر محمود 7 – امیر شوکت 8 – آمنہ احمد 9 – ماہ رخ احمد 10 – عاصم وقاص 11 – عتیق احمد 12 – فرح ناز 13 – فرحت عزیز 14 – گوہر علی 15 – گل حوراں 16 – حاجی نواز 17 – ہان کیانگ 18 – ہارلڈ کاسلر 19 – حسن علی 20 – ہروگ ایچل بینگر 21 – جنید جمشید 22 – نیہا جمشید 23 – محمود عاطف 24 – مرزا گل 25 – ریحان علی 26 – محمد علی خان 27 – محمد خالد مسعود 28 – محمد خان 29 – محمد خاور 30 – محمد نعمان شفیق 31 – محمد تکبیر خان 32 – نثار الدین 33 – اسامہ احمد وڑائچ 34 – رانی مہرین 35 – سلمان زین العابدین 36 – سمیع 37 – ثمینہ گل 38 – شمشاد بیگم 39 – طیبہ عزیز 40 – تیمور ارشد 41 – عمارہ خان 42 – زاہدہ پروین
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جہاز کے تباہ ہونے کی تصدیق کر دی، تاہم حادثے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہ آسکیں۔
ترجمان پی آئی اے نے طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پی کے 661 میں 40 سے زائد افراد سوار تھے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق، معلومات حاصل کرنے کے لیے ان نمبرز پر رابطہ کیا جاسکتا ہے،
اطلاعات کے مطابق، پاکستان کی نامور شخصیت جنید جمشید بھی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ طیارے میں سوار تھے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پہنچنے سے کچھ پہلے اے ٹی آر طیارے کا ریڈار سے رابطہ منقطع ہوا۔
.پی آئی اے نے طیارے میں سفر کرنے والے افراد کی فہرست جاری کردی
مقامی صحافی محمد زبیر نے ڈان نیوز کو بتایا کہ طیارہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے قریب پتولہ گاؤں میں گر کر تباہ ہوا۔
ترجمان سول ایوی ایشن نے طیارہ لاپتہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارہ 3 بج کر50 منٹ پر چترال سے روانہ ہوا جس کا 4 بج کر 40 منٹ پر ریڈار سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ لاپتہ طیارے کو تلاش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈی پی او ایبٹ آباد نے طیارہ گرنے کی تصدیق کردی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، آرمی کے جوان اور ہیلی کاپٹرز بھی ریسکیو آپریشن کےلئے حادثے کی جگہ روانہ کردیے گئے۔
وزیراعظم نواز شریف نے حادثے کے مقام پر فوری طور پر ریسکیو اور ریلیف آپریشن شروع کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔
ڈی پی او ایبٹ آباد خرم رشید کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار کسی مسافر کے بچنے کی امید نہیں، جبکہ طیارے میں لگی آگ بجھانے کیلئے ہیلی کاپٹر طلب کرلیے گئے ہیں۔
ان کا مزید بتانا تھا کہ حادثے کے شکار طیارے میں سے 7لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔
اہم شخصیات کا اظہارِ افسوس
صدر پاکستان ممنون حسین نے طیارہ حادثے میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت کردی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے بھی حادثے پر اظہارِ افسوس کیا۔
انہوں نے حادثے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو امدادی کاموں میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ برتنے کی ہدایت بھی کی۔