|

وقتِ اشاعت :   December 7 – 2016

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے اپنے سسرال والوں پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ شوہر کی غیر موجودگی میں ان پر تشدد کیا جاتا ہے جب کہ مجھے طلاق دلوانے کے لیے عامر پر زور دیا گیا۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی بیوی فریال مخدوم نے اپنے سسرال والوں پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں ہر میاں بیوی کے درمیان کچھ نہ کچھ مسائل ہوتے ہیں اس لیے 3 سال سے یہ سلوک برداشت کررہی ہوں لیکن اب خاموش نہیں رہ سکتی، انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد سے ہی سسرال کی طرف سے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جو کہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ فریال مخدوم کا کہنا تھا کہ میرا شوہر امیر آدمی ہے لیکن اس کے پیسے کو ہاتھ نہیں لگا سکتی، میں فیشن شوز میں ریمپ پر واک کر کے پیسے کماتی ہوں لیکن اس کے باوجود سسرال والے برا سلوک کرتے ہیں، میری نند میری کامیابی اور خوشی سے جلتی ہے اورعامر خان کی غیر موجودگی میں مجھ پر تشدد بھی کرتی ہے، سسرال والوں نے مجھے طلاق دلوانے کے لیے عامر پر زور دیا ہے۔ واضح رہے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان اور فریال کی شادی 31 مئی 2013 کو ہوئی تھی۔