|

وقتِ اشاعت :   December 8 – 2016

کوئٹہ: احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیر خوراک کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ اسفند یارکاکڑ پر اپنے دور میں سرکاری گودام سے بھاری مقدار میں گندم غائب کرنے کا الزام ہے۔ نمبر دو کے جج پذیر بلوچ نے سابق صوبائی وزیر خوراک اسفند یار کاکڑ کو مسلسل عدالت میں پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔نیب نے سابق صوبائی وزیر خوراک اسفند یار کاکڑ کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے سرکاری گودام سے گندم غائب کرنے کے الزام میں ریفرس دائر کیا تھا ۔نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر افضل حریفال نے پیروی کی ۔عدالت نے اسفند یار کاکڑ کے ناقبل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 23دسمبر کو پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔