|

وقتِ اشاعت :   December 10 – 2016

کوئٹہ: سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منتقلی اختیارات کے چیئرمین میرکبیراحمدمحمدشہی نے کہاہے کہ40لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی بلوچستان میں موجودگی کے دوران مردم شماری کسی صورت قبول نہیں کرینگے جب تک مہاجرین کو واپس باعزت طریقے سے افغانستان واپس نہیں بھیجا جاتا اس وقت تک صاف اور شفاف اندا زمیں مردم شماری ممکن نہیں ان خیالات کااظہارا نہوں نے محمدشہی ہاؤس کوئٹہ میں مختلف وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا کبیرمحمدشہی نے کہاکہ ہم نے مہاجرین کی37سال تک مہمان نوازی کی اب افغانستان کے حالات پاکستان سے بھی بہتر ہیں اس لیے حکومت افغان مہاجرین کے انخلاء کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں اوراس سلسلے میں سب سے پہلے ساڑھے پانچ لاکھ افغان مہاجرین کو جاری غیرقانونی شناختی کارڈسمیت دیگرملکی دستاویزات منسوخ کی جائیں کیونکہ عالمی قوانین کے مطابق بھی مہاجرین ملکی دستاویزات حاصل نہیں کرسکتے انہوں نے کہاکہ جب تک مہاجرین کی موجودگی میں ہمارے خدشات اورتحفظات دور نہیں کیے اس وقت تک نیشنل پارٹی مردم شماری کو قبول نہیں کریگی ۔