|

وقتِ اشاعت :   December 11 – 2016

کراچی: رینجرز نے سرجانی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے ایک بند گھر سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ رینجرز نے کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 8 بی میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے تعلق رکھنے والے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر رینجرز نے ایک بند مکان پر چھاپہ مارا، مکان کافی عرصے سے بند تھا اور چند ماہ قبل ہی اسلحے کو زمین میں دفن کرکے اس پر واش روم بنایا گیا تھا۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کاررروائی کے دوران 1 ہیوی مشین گن، 8 سب مشین گنز، 5 ایل ایم جیز، 4 جی تھری، 4 ایٹ ایم ایم رائفلز، 5 رپیٹرز، 6 ٹی ٹی پستول، 5 نائن ایم ایم اور 5 ہزار سے زائد گولیاں برآمد ہوئیں۔