|

وقتِ اشاعت :   December 14 – 2016

کوئٹہ+اندرون بلوچستان : بلوچستان بھر میں19دسمبر سے شروعہونے والی ہفت روزہ انسداد پولیو مہم کے حوالے سے مختلف اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کی صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ہفت روزہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ، چیف سیکرٹری کی خصوصی ہدایات پر تمام اضلاع کے انتظامی سربراہان پولیو مہم کی نگرانی کریں گے اور عملے کی حفاظت کیلئے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں ،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ انجینئر عبدالواحد کاکڑ نے کہا ہے کہ 19دسمبر سے شروع ہونے والی ہفت روزہ انسداد پولیو مہم کو زیادہ مؤثر بنانے کے لئے ہمیں مہم سے منسلک ٹیموں کی کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے لہٰذا اس ضمن میں شہر کے نو مختلف جگہوں پر ان ٹیموں کو تربیت دی جارہی ہے جس کی نگرانی وہ خود کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ مہم میں ہماری ان ٹیموں کی محنت ، کوشش اور بہتر منصوبہ بندی کی وجہ سے مہم کامیاب رہی۔ لیکن ہمیں اس حوالے سے مزید کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز ڈسٹرکٹ پولیو ایری ڈیکشن کمیٹی ( DPEC) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اجلاس کے شرکاء میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نصیب اللہ کاکڑ، ای او سی بلوچستان کے ٹیکنیکل فوکل پرسن ڈاکٹر مسعود جوگیزئی، سیکریٹری اینالائسٹ یونیسف دستگیر خلجی، ڈاکٹر سمیع خان، ڈاکٹر ایوب، سی بی وی منیجر شاہد لہڑی ودیگر شامل تھے،ڈی سی آفس سبی کے اجلاس روم میں سہ روزہ قومی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران نے کہا پولیو ایک موذی مرض ہے جو بچوں کو عمر بھر کیلئے معذور بنادیتا ہے ضلع سبی میں ہونے والی انسداد قومی پولیو مہم میں منتخب کونسلر سیاسی کارکن عوامی سماجی نمائندوں علماء کرام کی خدمات حاصل کریں گے تاکہ اس جنگ کو کامیابی سے جیتا جاسکے۔ سبی میں پولیو ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔ پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ والد ین محکمہ صحت کے عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے معصوم بچوں کو زندگی بھر کیلئے اپاہونے سے بچائیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ علماء کرام اور میڈیا عوام میں پولیو کے حوالے سے شعوربیدار کریں گے اور پولیو کے خلاف مہم میں جہاد سمجھ کر حصہ لیں کرہمارے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں پولیو سمیت دیگر خطرناک بیماریوں کی روک تھام کیلئے کسی بھی قسم کی غفلت ولاپرائی برادشت نہیں کریں گے چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایات پر سبی میں تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے تمام آفیسران اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے سبی کو پولیو سے پاک بنا کر ماڈل سٹی بنانے اپنا کردار ادا کریں،ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نصیراحمد ناصر نے کہا ہے کہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے اس سے چھٹکارا حاصل کرنا صرف پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے ہی ممکن ہے۔ والدین سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس مہلک بیماری کے خاتمے کے لئے ہماری کوششوں کا بھرپور ساتھ دیں، اس سے قبل ڈی ایچ او نصیرآباد ڈاکٹر منان لاکٹی اورڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر احسان نے 19تا 22دسمبرسے شروع ہونے والی تین روزہ انسداد پولیو مہم کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا کہ پانچ سال سے کم عمر کے 134952 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لئے 335 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر ان بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گی،ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالخالق مندوخیل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت مندمعاشرے کا قیام پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے بغیر پورا نہیں ہوسکتا۔بلوچستان میں پولیو وائرس سے نمٹنا ایک چیلنج ہے ،جس کے خاتمے کے لیے حکومت ٹھوس اقدامات کررہی ہے،یہ ہمارا قومی فریضہ ہے کہ ہم انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،اس سے بلوچستان کا وقار او رقوم کے معماروں کا مستقبل وابستہ ہے ،ڈی سی قلعہ عبداللہ قیصرخان ناصر نے کہاکہ پولیوکی مرض کا خاتمہ ہماری پہلی ترجیحات میں شامل ہے اس مرض کے خاتمے کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرناہوگا کیونکہ اس مرض کے خاتمے کیلئے ہم سب کو کردار اداکرنا ہوگا اور اس کیلئے ہم سب کو عوام میں یہ شعور اجاگرکرنا ہوگا کہ پولیو ہماری بچوں کو نشانہ بناسکتے ہیں جس سے ہماری مستقبل کے معمار متاثر ہونگے اس کیلئے ہم سب کوعلاقے کے گھرگھر میں جاکرمہم کرنا ہوگا چاہے وہ انکاری ہی کیوں نہ ہو اور ہمارے مہم سے اگر ایک گھر اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے تو یہ ہماری اس موذی مرض کے خلاف جیت کے مترادف ہونگی کیونکہ اس سے کئی اور گھر بھی اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے ،قومی انسدادپولیو مہم نیشنل ایمونائزیشن ڈیزکے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیوایراڈیکیشن کمیٹی ڈی پیک کا اجلاس ڈپٹی کمشنر محمدعظیم کاکڑکی زیرصدارت منعقدہوا۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنرجمیل احمدرند،اسسٹنٹ کمشنرکاکڑخراسان شیخ عصمت اللہ مندوخیل ،ڈی ایچ اوڈاکٹرفضل کاسی،تحصیلداراحدشیرانی،جنرل سیکرٹری پیرامیڈیکل سٹاف شیرزمان مندوخیل،ستارگل مندوخیل،ٹیم لیڈرایچ ڈی ایف محمداکرام،ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی شیخ جہانزیب مندوخیل ،سیدامان شاہ ،ڈرگ انسپکٹرصمدخان مندوخیل،ایس ایس اوبی آرایس پی گل محمدمندوخیل،محکمہ ایم ایم ڈی کے محمدآصف مندوخیل،جنگلات آفیسراشرف علی،حافظ حلیم شاہ،سپورٹس آفیسرامیرمحمدکاکڑ،ڈاکٹرموسی ٰ جان مندوخیل، ڈاکٹردادخان بابر، ایکسائزکے عبدالجبارموسی ٰ خیل،یوسی ایم اوزاور ایریاانچارج کے علاوہ محکمہ لائیوسٹاک،محکمہ ایری گیشن،بی اینڈآر،جنگلات اوردیگرمحکموں کے سربراہوں اورمیڈیاکے نمائندوں نے شرکت کی،لسبیلہ بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 19 دسمبر سے ہوگا ،لسبیلہ میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 19 دسمبر سے ہوگا چار روزہ مہم میں لسبیلہ بھر کے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کی ویکسین دی جائیگی ، اس حوالے سے گذشتہ روز ڈسٹرکٹ کانفرنس ہال میں ایک اہم اجلاس اے ڈی سی جنرل طارق جاوید مینگل کی سربراہی میں منعقد ہوا ، اجلاس میں تمام ضلعی انتظامیہ نے شرکت کی ، اجلاس میں ضلع میں شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور پولیو ٹیمیوں کی سیکیورٹی اور انکی مانٹیرنگ کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔