|

وقتِ اشاعت :   December 15 – 2016

گوادر: سی پیک پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین شاہد حسین سید وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجو ایم این اے غوث بخش مہر سینیٹر ترمذی نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گوادر کا دورہ کیا چیئرمین سی پیک پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سمیت اراکین کو ڈپٹی کمشنر گوادر نے کالج کے کلاس رومز کا معائنہ کرایا طالبات سے سوالات کئے اور انہیں مضامین کے حوالے سے سوالات بھی پوچھے طالبات اور پرنسپل سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرمشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ گوادر کا مستقبل روشن ہے گوادر مستقبل قریب میں خطے کا معاشی حب بننے جا رہا ہے کل کی قیادت آپ کو سنبھالنی ہے گوادر کی بچیاں ذہین ہیں جو کہ مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کر سکتی ہیں انہوں نے کہا کہ گوادر کی بچیوں کو بطور ڈاکٹر انجینئر سائنس دان پائلٹ دیکھنا چاہتا ہوں گرلز کالج گوادر کے پرنسپل اور ڈپٹی کمشنر نے سی پیک پارلیمانی کمیٹی اور وفاقی وزیر و دیگر اراکین کو گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی