کوئٹہ : عوام کو زندگی کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لئے اور عوامی مسائل کی حل پر پارٹی نے ہر فور پر آواز بلند کر تے ہوئے حکمرانوں کی توجہ مبذول کر انے کی کوشش کی یہاں کے عوام کو کسی بھی صورت میں گہرے ہوئے مسائل پر تن وتنہا نہیں چھوڑینگے پارٹی کے کارکن لو گوں کی خدمت بنیادی حقوق کے حصول اور دیگر مسائل پر اپنا بھر پور کردار ادا کریں ہمارے بس میں کچھ ہو یا نہ ہو اپنے عوام کی بھر پور حقوق کی ترجمان کا حق ادا کرتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار پارٹی کے مرکزی رہنماء غلام نبی مری ، یونین کونسل شاہ دین زئی کے چیئرمین اور پارٹی کے رہنماء میر قاسم پرکانی یونین کونسل شاہ دین زئی وارڈ نمبر 4 کے کونسلر محمد حنیف لا نگو ظفر نیچاری نے گزشہ روز بلوچ آباد بڑو میں واٹر سپلائی آب نوشکی اسکیم ٹیوب ویل کا افتتاح کے موقع پر منعقدہ اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پارٹی کے عہدیداروں کی بھر پور کاوشوں اور جدوجہد کی نتیجے میں سریاب کلی بڑو بلوچ آباد وملحقہ علاقوں میں یہاں کے عوام کی بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کیلئے جدوجہد اور کاوشیں قابل ستائش ہے پارٹی کے بلدیاتی نمائندوں نے فنڈ نہ ہونے کے باوجود ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ ہمارے کوئٹہ کے ان قدیم ترین پسماندہ علاقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو سکے علاقے کے منتخب ایم این اے ، ایم پی اے نے آج تک علاقے کا دورہ تک کیا اور نہ ہی ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ایک اینٹ کا بنیا درکھا سریاب کے ان پسماندہ قدیم ترین علاقوں کو محض تنگ نظری ، متعصبانہ سوچ اور رویش کے بنیاد پر نظرانداز کیا جا رہا ہے ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ اس علاقوں سے منتخب ہونیوالے ایم این اے اور ایم پی اے اپنے تما تر توجہ اس پسماندگی علاقے کی طرف توجہ مبذول کر تا لیکن افسوس کیساتھ یہ کہنا پڑھتا ہے کہ سریاب شاہ دین زئی کلی بڑو علاقے کی پسماندگی ، غربت طویل بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور دیگر مسائل کو دیکھتے ہوئے ایسا محسوس ہو تا ہے کہ ان علاقوں شمار کوئٹہ میں نہیں ہو تا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں شامل جماعتیں عوام کے مسائل کو حل کرنے اور حکومتی امور کو ڈلیور کر نے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں جس کے واضح مثال اربوں روپیہر سال لیپس ہو کر واپس چلے جا تے ہیں جو حکمرانوں کی نا اہلی ، ناقص غلط پالیسیوں کو ظاہر کر تا ہے انہوں نے کہا کہ بی این پی کسی بھی صورت میں یہاں کے عوام کو مسائل اور مشکلات ، تکالیف کے سامنے تنہا نہیں چھوڑینگے کیونکہ ہمارے سیاست اور جدوجہد کا بنیادی مقصد یہاں کے عوام کی ترقی وخوشحالی ، فلاح وبہبود ، تعلیم، صحت، روزگار ، تجارت اور دیگر سہولیات کی فراہمی ہے اور اس مقصد کے لئے ہر جگہ ہر فورم پر عوام کے صفوں میں ہر اول دستے کر دار ادا کر تے ہوئے اپنے عوام کے اعتماد توقعات اور ارمانوں کی ترجمانی کر تے ہوئے اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے اور کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اس موقع پر پارٹی رہنماء محمد اسحاق بلوچ نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجا م دیئے جبکہ علاقے کے عمائدین میں سے ماسٹر عبدالرحمان شاہوانی ، ملک عبدالباقی ابابکی ،نبی بخش شاہوانی ، حاجی مہراللہ مستوئی ، عبدالسلا م مستوئی، عبدالمالک سرپرہ ، میر بہادر خان محمد شہی سمیت علاقے کے دیگر بھی موجود تھے۔