|

وقتِ اشاعت :   December 18 – 2016

کوئٹہ : بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے کہا ہے کہ فورسز نے کیچ کے علاقے دشت میں گزشتہ ایک مہینے سے زائد عرصے سے کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں روزانہ کی بنیادوں پر چادروچاردیواری کی تقدوس کو پامال کیا جارہا ہے گھروں میں لوٹ مار اور جلانے کے سلسلے کو مزید وسیع کیا جارہا ہے اب تک صرف دشت میں سو سے زائد افراد کو فورسز اٹھا کرلے گئے جن میں کئی نوعمر سکول کے طالب علم بھی شامل ہے ضلع کیچ کا دشت علاقہ وہاں کے مقامی لوگوں کیلئے مشکل بنادیا گیا ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں خاندان وہاں سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ روز مند کے علاقے سورو میں فورسز نے شہید غلام محمد بلوچ کے رشتے داروں کے گھروں پر حملہ کر کے نوجوان ظہور بلوچ کو شہید جبکہ چھ افراد کو اٹھا کر لے گئے اسی طرح ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ اور اس کے نواحی علاقوں ہن، کنڈور اور پاتر میں فورسز نے بڑے پیمانے پرکارروائی کرتے ہوئے آٹھ افراد کو اٹھا کرلے گئے جبکہ دوران کارروائی مقامی لوگوں سے ان کے مال مویشی بھی لے گئے ترجمان نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی عروج پر ہے بلوچ قوم کے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو بلا تفریق نشانہ بنایا جارہا ہے ۔