|

وقتِ اشاعت :   December 21 – 2016

لاہور: گوادر کے طلبا نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے سامنے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ گوادر میں بن رہا ہے اور ترقی لاہور میں ہو رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گوادر سے تعلق رکھنے والے طلبا کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کی تو طلبا سی پیک سے بلوچستان کو محروم رکھنے پر پھٹ پڑے اور وزیراعلیٰ پنجاب سے کہا کہ سی پیک کا سن سن کر تھک چکے ہیں، منصوبہ گوادر میں بن رہا ہے اور ترقی لاہور میں ہو رہی ہے۔ طلبا نے کہا کہ ہمارے پاس پینے کے لئے نہ تو صاف پانی میسر ہے اور نہ ہی کپڑے استری کرنے کے لئے بجلی لیکن جب سیاستدان گوادر کا دورہ کرتے ہیں تو لوڈ شیڈنگ ختم ہو جاتی ہے۔ طلبا نے کہا کہ چینی زبان سیکھنے کے لئے طالب علموں کو بھی لاہور سے بھیجا جاتا ہے۔