|

وقتِ اشاعت :   December 22 – 2016

خضدار: بلوچستان کے علاقہ درگاہ بلاول شاہ نورانی کو چالیس روز بعد زائرین کے لیئے کھول دیا گیا ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ کے مطابق چند چند ناگزیر وجوہات کی بناء پر درگاہ کو عام زائرین کے لیئے بند کرنا پڑا تاہم صوبائی حکومت کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ درگاہ شریف کی سیکورٹی کو یقینی بنائی جائے اس سلسلے میں تمام امور کا جائزہ لینے کے بعد آج سے درگاہ کو عام زائرین کے لیئے کھول دیا گیا ان کے مطابق درگاہ کی زیارت کے لیئے آنے والے تمام افراد کو واک تھرو گیٹ اور مکمل تلاشی کے بعد آنے کی اجازت ہوگی۔