|

وقتِ اشاعت :   December 22 – 2016

گڈانی: بلوچستان کے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں موجود ایک اور ناکارہ بحری جہاز میں آگ لگ گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں موجود ایک ناکارہ جہاز کی کٹائی کا عمل جاری تھا کہ اس کے اگلے حصے میں اچانک آگ لگ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر فائر برگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جس نے آگ پر قابو پالیا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت جہاز پر 100 سے زائد افراد موجود تھے تاہم انہیں فوری طور پر نکال لیا گیا جس کی وجہ سے کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ہی ایک ناکارہ تیل ٹینکر میں آگ لگنے سے 27 مزدور جاں بحق جب کہ 58 زخمی ہوگئے تھے۔