|

وقتِ اشاعت :   December 22 – 2016

واشنگٹن: صدارتی انتخابات سے پہلے سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کیخلاف متنازع تحقیقات کی وجوہات سامنے آگئیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایف بی آئی نے ہلیری کلنٹن کی دست راست ہماعابدین کا لیپ ٹاپ قبضے میں لے لیا تھا۔ ایف بی آئی کو یقین تھا کہ ہلیری کی سیکرٹری ہماعابدین کے لیپ ٹاپ سے اہم شواہد نکلیں گے۔ ایف بی آئی کاخیال تھا لیپ ٹاپ کا جائزہ لے کر وہ ہلیری کی ای میلز کی ممکنہ ہیکنگ بھی جان لیں گے۔ ہلیری کی وکیل نے کہاکہ سرچ وارنٹ سے ظاہر ہو گیا کہ ایف بی آئی ڈائریکٹر جیمز کومے نے کتنی بڑی غلطی کی ہے۔