|

وقتِ اشاعت :   December 23 – 2016

گوادر: ابوظہبی کے شاہی خاندان کے ممبر شیخ سرور بن محمد النیہان اپنے خصوصی طیارے کے ساتھ گوادر پہنچ گیا شیخ کی ذاتی گاڑیاں اشیائے خوردونوش کے سامان سے لدابحری جہاز گوادر پورٹ پر لنگر انداز بحری جہاز واپسی پر اعلیٰ نسل کے اونٹ اور بکریاں لے کر دبئی روانہ ہو گیا تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کے شاہی خاندان کے ممبر شیخ سرور بن شیخ النیہان اپنے خصوصی طیارے کے ساتھ شکار کرنے کیلئے گوادر پہنچ گئے ہیں شیخ کے ضروریات زندگی کا سامان ان کی ذاتی گاڑیاں اشیائے خوردونوش کے سامان اور خیمے لے کر ایک بحری جہاز لے کر گوادر پورٹ پر لنگر انداز ہو گیا ہے واضح رہے کہ شیخ سرور بن محمد النیہان ہر سال شکار کے سلسلے میں گوادر آتے ہیں بحری جہاز واپسی پر شاہی خاندان کیلئے آٹھ اعلیٰ نسل کے اونٹ اور تین سو بکریاں جو کہ اندرون سندھ سے لائی گئی ہیں کو لے کر ابوظہبی کیلئے روانہ ہو گئے