|

وقتِ اشاعت :   December 24 – 2016

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کے موقع پر ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرسمس کے موقع پر ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ مسیحی برادری اپنے خوشی کے تہوار کو بھرپور طریقے سے منا سکے۔ دوسری جانب پشاور سے اپنا سفر شروع کرنے والی کرسمس پیس ٹرین راولپنڈی سے لاہور کے لئے روانہ ہو گئی ہے۔