|

وقتِ اشاعت :   December 25 – 2016

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے ضلع آواران اور ژوب کے بعض علاقوں میں خسرہ کی وباء پھیلنے کا نوٹس لیتے ہوئے وباء سے مقامی لوگوں کے متاثر ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کو اس حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ خسرہ کی وباء کی روک تھام اور تدارک کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے ڈاکٹروں اور طبی عملے پر مشتمل ٹیمیں، ضروری ادویات کے ساتھ فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں بھجوانے اور متاثرہ افراد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت بھی کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ اور ضلعی صحت افسران کو متاثرہ افراد کی امداد کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے