|

وقتِ اشاعت :   December 26 – 2016

کوئٹہ: آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ معاشی ترقی اور استحکام کے لیے سی پیک منصوبہ انتہائی ضروری تھا جب کہ اس کی بروقت تکمیل ہرقیمت پرکی جائے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ میں سدرن کمانڈ کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن و استحکام واپس لانے میں پاک فوج اور عوام نے بے پناہ قربانیاں دیں اور آپریشن ضرب عضب سے ملکی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی، اب اس آپریشن کے ثمرات کو برقرار رکھنا بڑا چیلنج ہے اور ہم ان چیلنجزکو ہرقیمت پربرقراررکھیں گے، پاک فوج ہرقسم کے خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار ہے اور ہر میدان میں عوام کی توقعات پر پوری اتری ہے۔ سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ عالمی سیاسی،جغرافیائی اورمعاشی صورتحال بدل رہی ہے اور اس تبدیل ہوتی عالمی صورتحال کےباعث ہمارےخطے پر دنیا بھرکی نظر ہے، معاشی ترقی اور استحکام کے لیے سی پیک منصوبہ انتہائی ضروری تھا، اس کی بروقت تکمیل ہرقیمت پرکی جائے گی کیوں کہ اس نے خطےکی صورتحال تبدیل کردی ہے۔