کراچی: پی ٹی سی ایل کے فائبر آپٹک سسٹم میں خرابی سے ملک کے مختلف شہروں میں ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئی جس سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
پی ٹی سی ایل کے فائبر آپٹک سسٹم میں فنی خرابی پیدا ہوگئی جس سے کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ٹیلی فون، انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی متاثر ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ سسٹم میں خرابی سے کراچی، اسلام آباد، ملتان، بدین، حب، سوراب اور دیگر شہروں میں ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئی ہے جب کہ بعض موبائل فون کمپنیوں کی بھی سروس جزوی متاثر ہوئی ہے۔
ٹیلی کام حکام کا کہنا ہےکہ سروسز میں تعطل شام کے اوقات میں آیا جسے جاننے کے لیے تکنیکی ماہرین کی ٹیم کام کررہی ہے اور جلد تعطل دور کرکے سروس کو بہتر کردیا جائے گا۔