|

وقتِ اشاعت :   December 27 – 2016

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف سے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ملاقات کی جس میں کراچی آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نوازشریف سے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو دورہ طور خم اور کراچی آپریشن کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد پر سرحدی نظام کو بہتر بنانے کے لئے دوطرفہ کوششیں جاری ہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے بارڈ منیجمنٹ اور داخلی سلامتی کے لئے سول آرمڈ فورسز کے نئے ونگز بنائے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سول آرمڈ فورسز میں مقامی افراد کو ترجیحی بنیادوں پر بھرتی کے مواقع دیئے جارہے ہیں جبکہ نئے ونگز کے قیام کےلئے 70 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔