|

وقتِ اشاعت :   December 30 – 2016

خاران : خاران کے زمیندار رہنما میر نجیب قمبرانی و دیگر نے خاران پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر خاران عبدالقدوس مینگل کی کارکردگی سے خاران کے عوام مطمئن ہیں جس سے عبدالقدوس مینگل نے بحیثیتD-C خاران چارج سنبھالا ہے خاران میں امن وامان کی صورت حال بہتر ہوئی ہے ں ڈپٹی کمشنر خاران کی سربراہی میں کسان پیکیج کے تحت خاران کے تمام زمینداروں کو چیک تقسیم ہوئے ہیں جو خاران کے زمینداروں کے لیے اس قحط سالی کے دنوں میں کسی نعمت سے کم نہیں خاران کے کسان اور زمینداروں نے ڈپٹی کمشنر خاران میر عبدالقدوس کی کارکردگی کو ہمیشہ سراہاہے انھوں نے کہا کہ موصوف کی وجہ سے کسان پیکج حقداروں کو ملا ہے اور کسی بھی غیر مقامی اور غیر کسان کو کسان پیکج سے نہیں نوازا ہے جو ڈپٹی کمشنر خاران کی کارکردگی اور ان کی ایمانداری کا منہ بولتا ثبوت ہے انھوں نے خاران کے تمام زمینداروں کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے زمینداروں کی جانب سے ہر قسم کے تعاون کیایقین دلایا۔