|

وقتِ اشاعت :   January 2 – 2017

اسلا م آ باد : بلوچستان نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ سوئی گیس میں مقامی لوگوں کو ترجیح دی جائے بلوچستان کے کوٹے پر دیگر صوبوں کے لوگوں کو بھرتی کرنے سے گریز کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز منیجنگ ڈائریکٹر سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ ‘ ڈپٹی ایم ڈی پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈاور ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر پی ایس او سے الگ الگ ملاقاتوں میں کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کو وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل نظر انداز کر رہی ہے سوئی سدرن گیس کمپنی میں بلوچستان کے ملازمین کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے فروغ تعلیم کیلئے کمپنی صوبے کے مستحق طلباء کو میڈیکل اور ٹیکنیکل تعلیم کے حصول کیلئے سکالر شپ فراہم کرے ملازمتوں میں پہلی ترجیح صوبے کے لوگوں کو دی جائے کمپنی میں بھرتی عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں ۔