|

وقتِ اشاعت :   January 6 – 2017

کوئٹہ : قبائلی وسیاسی رہنما نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہاہے کہ خواتین کو اسلام نے جو حقوق دیئے صرف ان پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہو گا، جینڈر بیلنس کی باتیں کرنے والے اپنے معاشرے میں اس پر عمل کرنے کیلئے تیار نہیں، خواتین کو اسلام نے 1400سال پہلے جو حقوق دیئے ہیں وہ کسی نے ا?ج تک نہیں دیئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز بلوچستان وومن بزنس فورم کے زیراہتمام (بیسٹ اچیومنٹ ایوارڈ) کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرپشتونخواہ امیپ کے رکن صوبائی اسمبلی ولیم جان برکت،بلوچستان وومن بزنس فور م کے چیئر مین سید سلیم رضاایڈوکیٹ، سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا،نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا کہ خواتین کو اسلام نے جو حقوق دیئیصرف ان پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہو گا،انہوں نے امریکہ اور یورپ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ ہمارے یہاں تو خواتین کے حقوق اور جینڈر بیلنس کا راگ الاپتے تھکتے نہیں مگر اپنے ہاں وہ اس پر عملدرآمد کے لئے آج بھی تیار نظر نہیں آتے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے اور اس وقت اپنی تاریخ کے انتہائی اہم دور سے گزر رہاہے،سی پیک کی بدولت پوری دنیا کی نگاہیں ہماری سرزمین پر لگی ہوئی ہیں جس سے یہ بات واضح ہو تی ہے کہ ہماری اور ہماری زمین کی عالمی سطح پر اہمیت بڑھتی جارہی ہے،انہوں نے کہاکہ خواتین کو اسلام نے 1400سال پہلے جو حقوق دیئے ہیں وہ کسی نے آج تک نہیں دیئے،جس کی واضح مثال حالیہ امریکی انتخابات ہیں جن میں ایک جانب ایک خاتون اور دوسری جانب سرمایہ دارطبقے کا نمائندہ تھا اورخاتون کے مقابلے میں سرمایہ دار طبقے کے نمائندئے کو کامیاب بنایا گیا،یہی صورتحال یورپ کی ہے،یورپ بلکہ دنیا کی سب سے پرانی جمہوریت برطانیہ میں ہے اور وہاں بھی صرف مارگریٹ تھیچر وزیراعظم بنی اور اب ایک خاتون جرمنی میں چانسلر ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں آج ایک قبائیلی جرگہ میں شرکت کرنا تھا لیکن بلوچستان وومن بزنس فورم کی صدر اور دیگر خواتین کی دعوت پر اس پروگرام کا وقت تبدیل کرکے میں اس تقریب میں آیا ہوں،تقریب میں بزرگ صحافی فیاض حسن سجاد(مرحوم)اورباز محمد کاکڑ شہید کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز سے نوازا گیا،جبکہ بزرگ صحافی مقبول احمد رانا،سابق صوبائی وزیر حاجی محمد اسماعیل گجر،قبائلی رہنما تاج محمد اچکزئی،ڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس بلوچستان راشدہ خلیل،بزرگ شاعر نسیم احمد نسیم،ڈپٹی رجسٹرار معین السمیع،چیف سینیٹری انسپکٹرکنٹونمنٹ بورڈ،سلیم خان،پرنسپل گورنمنٹ گرلزکالج جناح ٹاؤن پروفیسر ڈاکڑ شگفتہ اقبال،ڈاکٹر رخسانہ کاسی،ڈاکٹر شہلاکاکڑ،میر محمد اسلم رند،نظام خان اچکزئی، ممتاز شاعر عرفان الحق صائم،تسنیم صنم،نعیم رمضان،ڈاکٹر کے ڈی عثمانی،عبدالقیوم کاکڑ،سماجی رہنماوں محمد ایاز،خالد فیصل،غفار خان ہدہ والا،صحافی ملک عرفان،فیصل جہانگیرمارکیٹنگ ا?فیسر پاکستان پوسٹ،پروفیسر ایاز محمود سمیت دیگر میں ایوارڈز تقسیم کیئے گئے قبل ازیں طلبا طالبا ت اور پینٹینگ کے مقابلوں میں حصہ لینے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیئے گئے تقریب میں بلوچستان اور ڈسٹرکٹ مستونگ کی کابینہ نے حلف بھی اٹھایا،تقریب کے اختتام پر بلوچستان وومن بزنس فور م کے چیئرمین سید سلیم رضاایڈوکیٹ نیپشتونخواہ امیپ کے رکن صوبائی اسمبلی ولیم جان برکت،سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے ڈپٹی رجسٹرار معین السمیع سمیت دیگر مہمان میں سونیوئیرزبھی تقسیم کیے۔