|

وقتِ اشاعت :   January 8 – 2017

کوئٹہ : بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک ہوگیا ہے ،قلات میں درجہ حرارت منفی 7 ریکارڈ جبکہ کوئٹہ میں شدید سردی کے باعث سڑکوں پر بہتا پانی جم گیا ہے۔کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں جاری شدید سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، وادی کوئٹہ میں موسم شدید سرد اور خشک ہے جبکہ ہلکی سرد ہوائیں بھی چل رہی ہیں اور کم سے کم درجہ حرارت منفی چار ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا،گھروں سے نکلنے والے افراد سردی کی شدت سے بچنے کے لئے گرم ملبوسات اورلکڑیاں جلا کر اپنے آپ کو حرارت پہنچا رہے ہیں بلوچستان میں سب سے زیادہ سردی قلات میں پڑی ، جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی سات جبکہ دالبندین میں منفی چار گری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ شہر سمیت اندرون بلوچستان میں جو سردی کی شدید لہر آئی ہوئی ہے یہ آئندہ 72گھنٹے تک جاری رہے گی کوئٹہ شہر میں نوجوانوں نے سردی کا مزا لوٹنے کیلئے فروٹ بازار کا رخ کیا جہاں پر سوپ ، مچھلی ، پکوڑتے ، چپلی کباب ، تکے ، چھانپیں ، سفید انڈی کھانے میں مصروف رہے جبکہ غریب اور امیر اور سفید پوش لوگوں نے اپنی حیثیت کے مطابق مومپلی اور دیگر میوہ جات خرید کر شدید سردی کا استقبال کیا وادی کوئٹہ میں برفباری کے باعث بڑے لوگوں نے وادی زیارت جاکر اپنی سرکاری چھٹیاں منائی ،محکمہ موسمیات قلات کے مطابق قلات اور گردنواح میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی -7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہیں محکمہ موسمیات قلات نے اگلے چوبیس گھنٹوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو نے کا امکان ظاہر کیا ہیں دوسری جانب قلات میں سوئی گیس کی مکمل بندش اور بجلی کی چودہ گھنٹوں کی طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کے مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہیں شدید سردی میں سوئی گیس پریشر مکمل غائب ہو نے سے شہری ٹھٹھر نے پر مجبور ہیں گیس پریشر مکمل غائب ہونے سے شہریوں نے ایل پی جی گیس مہنگے داموں خرید نے پر مجبور ہوگئے ہیں