بغداد: عراق کے دارالحکومت کی مارکیٹ میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 50 کے قریب زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے ضلع جمیلا میں مارکیٹ میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 50 کے قریب زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں بیشتر افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا اس وقت ہوا جب لوگوں کی ایک بڑی تعداد خریداری میں مصروف تھی جب کہ دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔