مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینی شہری نے اسرائیلی فوجیوں پر ٹرک چڑھا دیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک جب کہ 15 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی شہری نے اسرائیلی فوجیوں کے ہجوم پر ٹرک چڑھا دیا جس کے نتیجے میں 4 فوجی اہلکار ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے جب کہ پولیس نے کارروائی کرکے ٹرک ڈرائیور کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک اہلکاروں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جن کی عمریں 20 سال کے درمیان ہیں جب کہ ٹرک ڈرائیور کی شناخت فلسطینی شہری کے طور پر ہوئی ہے تاہم مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔