|

وقتِ اشاعت :   January 10 – 2017

واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے داماد کو سینئر صدارتی مشیر مقرر کر دیا ہے۔ امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے داماد جیرڈ کوشنر کو سینئر صدارتی مشیر مقرر کر دیا تاہم ان کی صاحبزادی کوئی حکومتی عہدہ نہیں سنبھالیں گی جب کہ جیرڈ کوشنر بطور مشیر کام کے دوران اپنے نجی کاروبار سے بھی علیحدہ ہو جائیں گے۔ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومتی عہدہ سنبھالنے سے قبل ہی جیرڈ اپنی کمپنیوں کی ڈائریکٹر شپ سے مستعفی ہو جائیں گے اور وہ دوران ملازمت تنخواہ بھی وصول نہیں کریں گے۔ اس خبر کو بھی پڑھیں : ریکس ٹیلرسن نیا امریکی وزیر خارجہ نامزد واضح رہے کہ 35 سالہ جیرڈ انتخابی مہم کے آغاز سے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہیں اور ان کے سب سے قابل اعتماد مشیر سمجھے جاتے ہیں۔