گڈانی: کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی کے زیر صدارت گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں محنت کشوں کی سیفٹی اور سانحہ سے متعلق اہم اجلاس منگل کے روزمنعقد ہوا اجلاس میں متعلقہ سرکاری محکموں کے افسران ڈی آئی جی پولیس قلات ریجن انتظامی افسران شپ بریکرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں کام کرنے والے محنت کشوں کی سیفٹی اور شپ بریکرز کی ذمہ داریوں کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا اجلاس میں متعلقہ سرکاری محکموں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا اجلاس میں گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں بیچ ہونے والے ناکارہ بحری جہازوں کی کٹائی کے لئے NOCکے اجراء کے طریقے کا اور CSRکے تحت صنعتکاروں کو کمیونٹی ویلفیئر کے حوالے سے امور پر بھی باہمی مشاورت سے فیصلے کئے گئے شپ بریکر ایسوسی ایشن کے نمائندے اخلا ق میمن نے اجلاس میں بتایا کہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کی صنعت کو عالمی معیار کے مطابق جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے شپ بریکرز اس صنعت کی بہتری کے لئے حکومت کے ساتھ مل کرکام کرنے کے لئے تیار ہیں شپ بریکرز اپنے اخراجات پر شپ بریکنگ میں جہازوں کی کٹائی سے قبل ناکارہ جہازوں سے متعلق ماہرین کی خدمات حاصل کرنے اور ایس او پی کے حوالے سے ماسٹر پلان بنانے کے لئے تمام حکومتی اداروں کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں شپ بریکرز اپنے خرچے پر شپ بریکنگ یارڈ کی حدود میں گڈانی کی عوام اور محنت کشوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ایک جدید ہسپتال تعمیر کرنا چاہتے ہیں اس مقصد کے لئے ٹی ایم او سے اراضی حاصل کرلی گئی ہے شپ بریکرز ایسوسی ایشن نے گڈانی کے اسکول کے طلباء کے ٹرانسپورٹ کی سہولت دینے اور ماہانہ تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لئے مالی تعاون کے ساتھ گڈانی RHCکوایک لاکھ روپے کی ادویات ہر ماہ فراہم کریں گے انہوں نے بتایا کہ شپ بریکر نے جہازوں کی کٹائی کے دوران جو فضلہ جات ہوتے ہیں انہیں محفوظ مقامات پر ٹھکانے لگانے کے لئے بھی شپ بریکرز تیار ہیں شپ بر یکرز نے بتا یا کہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں حادثات سے محنت کشوں کے جاں بحق ہونے کی سانحہ سے ہر جگہ ہماری جگ ہنسا ئی ہورہی ہے شپ بریکنگ پر پابندی سے ہمارا مالی نقصان ہونے کے ساتھ ہمیں بدنامی کے ساتھ شرمندگی کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے بینکوں نے ایل سی کی ادائیگیاں بند کردی ہیں جس کی وجہ سے شپ بریکرز شدید مالی مشکلات کا شکار ہوچکے ہیں انہوں نے شپ بریکنگ کی صنعت کی بہتری کے لئے مختلف تجاویز پیش کیں کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے شپ بریکرز کی مشاورت سے پہلے بھی سفارشات مرتب کئے لیکن ان پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے متواتر ہمیں سانحات شپ بریکر ز کی غفلت سے پیش آرہے ہیں ناکارہ بحری جہازوں کی کولڈ کٹنگ اور احتیاطی تدابیر سے حادثات سے بچاؤ ممکن ہے کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ پلاٹ نمبر60کے مالک نے ناکارہ بحری جہاز کی صفائی کسی ٹیکنیکل فرم سے کروانے کے بجائے غیر تجربہ کار عملے کے ذریعے اپنے لالچ میں کروایا جس کی وجہ سے ناصرف ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوال اٹھے بلکہ شپ مالک کی غفلت کی وجہ سے پانچ خاندان اپنے معاشی کفیلوں سے محروم ہوئے جن کا ازالہ ممکن نہیں اجلاس میں شپ بریکرز ایسوسی ایشن کی مشاورت سے طے پایا کہ متعلقہ محکموں کے ساتھ NOC کے اجراء کے حوالے سے ون ڈیسک قائم کیا جائے گا اور جو ون ونڈو آپریشن کے ذریعے جہازوں کی کٹائی کے لئے SOPکے تحت NOCکا اجراء کرے گی ۔