|

وقتِ اشاعت :   January 13 – 2017

 کراچی: گورنر ہاؤس میں جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کی نماز جنازہ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کا جسد خاکی گورنر ہاوس پہنچادیا گیا ہے، ان کی نماز جنازہ گورنر ہاؤس میں دوپہر 2 بجے بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی، نماز جنازہ میں اعلیٰ ترین وفاقی و صوبائی قیادت، سیاسی جماعتوں کے رہنما، کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز سندھ اور دیگر ممتاز شخصیات شرکت کریں گی۔ سابق چیف جسٹس آف پاکستان کو گزری کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے 11 نومبر 2015 کو گورنر سندھ کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا تاہم اس وقت سے ہی وہ انتہائی علیل تھے جس کی وجہ سے وہ انتہائی اہم اجلاسوں میں بھی شریک نہیں ہوپاتے تھے۔