سماجی کارکنوں کی حالیہ گمشدگی پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے پروفیسر سلمان حیدر کے لاپتا ہونے کی رپورٹ ہے، اس کے علاوہ لاہور میں بھی کچھ لوگوں کے لاپتا ہونے کی رپورٹ ہے۔ لاپتا افراد کے معاملے کو خود مانیٹرنگ کررہا ہوں۔ ہم چاہتے ہیں یہ لوگ واپس آجائیں اور اس حوالے سے کچھ معاملات آگے بھی بڑھ رہے ہیں، لاپتا افراد کو بازیاب کرایا جائے گا۔
سانحہ کوئٹہ جوڈیشل کمیشن سے متعلق بات کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ سپریم کورٹ میں 18 جنوری کو اپنا جواب داخل کرادیں گے، ان کے وکیل نے انہیں وزارت داخلہ کی ساڑھے3سال کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ہم سیکیورٹی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کریں گے اور اگر عدالت نے اجازت دی تو رپورٹ سے میڈیا کو بھی آگاہ کریں گے۔
سینیٹر بابر اعوان سے ملاقات کے حوالے سے چوہدری نثار نے کہا کہ ان کی بابراعوان سے چھپی چھپائی یا پہلی ملاقات نہیں تھی، ان کا بابر اعوان سے ذاتی تعلق ہے وہ کسی بھی جماعت میں ہوں ان سے بات ہوتی رہتی ہے۔
دہشت گرد اور فرقہ ورانہ تنظیموں میں فرق ہے، چوہدری نثار
وقتِ اشاعت : January 14 – 2017