|

وقتِ اشاعت :   January 21 – 2017

کوئٹہ:بلوچستان میں بارشوں اور برفباری کا نیاسلسلہ اتوار سے شرو ع ہوگا حکومت بلوچستان نے شہریوں کو شاہراہوں پر غیر ضروری سفر سے منع کردیا جبکہ پی ڈی ایم اے کے عملے کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگا جو بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے اس دوران کوئٹہ سمیت قلات مستونگ ، کچی ، بولان ، قلعہ عبداللہ قلعہ سیف اللہ ، لورلائی پشین، زیارت ، موسیٰ خیل بارکھان میں بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کی گئی ہے جس کے بعد حکومت بلوچستان نے شہریوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ قومی شاہراہوں پر غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں جبکہ گھروں میں اشیاء خرد نوش او رپانی کا ذخیرہ کریں جانوروں کے بھی مناسب بندوبست اور چارے کا ذخیرہ کرلیں اور سردی سے بچا�ؤ کے لئے معقول انتظامات کرلیں محکمہی موسمیات کی پیشنگوئی کے بعد پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام عملے کی ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی جبکہ اشیاء خرد نوش چھٹائیاں ٹینٹ اور حفظان صحت کیلئے معقول انتظامات بھی کر لئے گئے ہیں جبکہ پی ڈیم اے بلوچستان نے کرائسسز مینجمنٹ سیل بھی قائم کردیا ہے ۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ دور روز میں صوبے کے مختلف اضلاع میں بارش اور برف باری کی پیشن گوئی کے پیش نظر پی ڈی ایم اے اور متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو مزید مستعد اور فعال رہنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ کی جانب سے متعلقہ محکموں کو کسی بھی قسم کی غیرمعمولی اور ہنگامی صورتحال سے مؤثر طور پر نمٹنے،عوام کی جان ومال کے تحفظ اور شاہراہوں کو بحال رکھنے کے لئے تمام تیاریاں مکمل رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے بالخصوص قلات ، مستونگ شہید سکندرآباد، لک پاس، بولان پاس، کوژک پاس، کان مہترزئی، زیارت اور ہرنائی میں لیویز اور پی ڈی ایم اے کے عملہ کی تعیناتی، بھاری مشینری، امدادی اشیاء، خوراک اور پانی وغیرہ کی دستیابی یقینی بنانے، پی ڈی ایم اے، محکمہ داخلہ اور ڈپٹی کمشنروں کے دفاتر میں کنٹرول روم24گھنٹے کھلے رکھنے اور غیرمعمولی صورتحال سے نمٹنے کے لئے عوام کو رہنمائی کی فراہمی کی ہدایت بھی کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بارش اور برف باری کے دوران اپنے علاقوں اور گھروں میں رہیں اور غیرضروری سفر سے گریز کریں۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ نے گذشتہ برف باری کے متاثرین کی امداد وبحالی کی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہاہے۔ دریں اثناء بلوچستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد اسلم ترین نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں اور برفباری کے پیشنگوئی کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کی جانب سے ہفتے اور اتوار کی چھٹیاں منسوخ کر کے افسران سمیت دیگر عملہ ڈپٹی پر حاضر ہو نگے ڈائریکٹر جنرل محمد اسلم ترین نے کہاکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بلوچستان کے مختلف اضلاع کوئٹہ، قلات ، مستونگ، کچھی، بولان، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، پشین، ژوب، زیارت، شیرانی، ہرنائی، لورالائی، موسیٰ خیل، بارکھان میں ہفتے کے دوران اتوار سے لے کر بدھ تک بارشوں او ر برفباری کی پیشنگوئی جاری کی ہے جس کے پیش نظر اس ہفتے اور اتوار کو سرکاری چھٹیاں منسوخ کر کے افسران سمیت دیگر عملہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی نگرانی کے لئے ڈپٹی پر حاضر ہونگے انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تمام متعلقہ اضلاع کی انتظامی افسران کو امدادی اشیاء خیمے، کمبل، پلاسٹک کی چھٹیاں ، کیچن سیٹ، خواتین کی حفظان صحت کیلئے تمام ضروری اشیاء فراہم کر دی گئی ہے لہٰذا ضرورت پڑھنے پر اپنے قریبی انتظامی افسر سے رجوع کر کے امدادی اشیاء حاصل کی جاسکتی ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری طور پر قومی شاہرائیوں اور رابطہ سڑکوں پر سفر سے گریز کریں تاکہ کسی قسم کی جانی نقصان نہ ہو سکے اور گھروں میں اشیاء خوردونوش، ایندھن ، ادویات ، پانی کا ذخیرہ کر نے کے ساتھ ساتھ جانوروں کے لئے چارے کا بندوبست کر لیں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کے کنٹرول روم میں کراسس مینجمنٹ سیل قائم کر دیا گیا کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر مندرجہ ذیل نمبروں پر رابطہ کریں0812881168 ،0819241133