کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا کہ پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری کی جانب سے بلوچستان ہائیکورٹ میں ایک آئینی پٹیشن دائر کی گئی تھی مردم شماری سے متعلق جس میں خدشات اور تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا کہ مردم شماری میں افغان مہا جرین کو مردم شماری سے کیسے دور رکھا جا سکتا ہے اور بلوچ آئی ڈی پیز جو اپنے علاقوں سے دیگر علاقوں کو منتقل ہو چکے ہیں انہیں کیسے شمار کیا جائیگا بلوچستان ہائیکورٹ میں آئینی پٹیشن کی سماعت ہوئی کیس کی پیروی سپریم کورٹ کے وکیل جمیل رمضان دہوار ایڈووکیٹ اور پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا احسن بلوچ ایڈووکیٹ نے کی بلوچستان ہائیکورٹ نے آئینی پٹیشن کو باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کر تے ہوئے اٹھارنی جنرل آف پاکستان ،ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان اور دیگرذمہ داران کو نوٹسسز جاری کر دی گئی ۔