کوئٹہ:مردم شماری کے حوالے سے نفرت اور فساد پھیلانے والوں کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے بلوچستان کی سیاسی جماعتیں ‘ قبائلی سیاسی سماجی شخصیات متحدہ پلیٹ فارم سے مردم شماری کے بابت جدوجہد کریں گے ان خیالات کا اظہار سراوان ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی نے کی جس میں وفاقی و صوبائی جماعتوں کے مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی جس میں پاکستان پیپلز پارٹی ‘ بلوچستان نیشنل پارٹی ‘ نیشنل پارٹی ‘ بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی ) ‘ جماعت اسلامی ‘ ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی ‘ ہزارہ ایکشن کمیٹی ‘ کاکڑ جمہوری پارٹی ‘ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مردم شماری کو بنیاد بنا کر بعض قوتیں بلوچستان میں نفرت اور فساد پھیلانے کی سیاست کر رہے ہیں بلوچستان کی سیاسی جماعتیں اور قبائلی و سماجی شخصیات ایک متحدہ پلیٹ فارم سے مردم شماری کے بابت جدوجہد کریں گے تحفظات دور کئے بغیرمردم شماری بلوچستان کے عوام اور بلوچستان میں مقیم اقوام کے ساتھ ختم نہ ہونے والی ناانصافی ہوگی بلوچستان کے انتہائی پیچیدہ حالات میں بہت سے حلقوں کی طرف سے مختلف تحفظات ہیں متفقہ لائحہ عمل طے کرنے کیلئے کیلئے 5فرروری2017ء کو سراوان ہاؤس میں دوبارہ اجلاس منعقد ہو گا جس میں تمام پارٹیاں واضع موقف کے ساتھ شرکت کریں گی اور وہ جماعتیں جو کچھ وجوہات کی بناء پر شریک نہ ہو سکے تھے وہ بھی شرکت کریں گے ۔