|

وقتِ اشاعت :   February 5 – 2017

سوئی:صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہم نے بلوچستان اور اس ملک کو دہشتگردی سے نجات دلانے کا عزم کررکھا ہے وہ وقت دور نہیں جب دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھنکے گے کچھی کینال منصوبہ روا برس دسمبر تک مکمل کر لیا جائے گا جس کی تکمیل سے بلوچستان میں زرعی انقلاب برپا ہوگا صوبے میں پچیس ہزار اسامیوں پر میرٹ کی بنیاد پر بھرتیاں کی جائیں گی ان اسامیوں پر تعیناتی کے بعد بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا اور بلوچستان کے لوگ مزید خوشحال ہونگے ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس سوئی میں بے روز گار نوجوانوں میں لیوز تقرری کے احکامات دینے کے موقع پر ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہو کیا ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکومتوں نے جان بوجھ کر پیچس ہزار ملامتوں کو چپھا رکھا تھا تاہم موجودہ حکومت نے ان خالی اسامیوں کا اعلان کر کے عوام کے دل جیت لیے ہیں گزشتہ چار برسوں کے دوران ڈیرہ بگٹی کے کم وبیش .1400 سو بے روزگار نوجوانوں کو سرکاری ملازمتیں فراہم کیں اور اس ترقی کے تسلسل کو جاری رکھا جائے گا زرعی شعبے کی بحالی کے لیے اقدامات کیں جارہے ہیں کروڑوں روپے کی لاگت سے ڈیرہ بگٹی میں ڈیموں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب زہری نے اپنے دورہ سوئی کے موقع پر جن ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا تھا وہ پروسیس میں ہیں اور ان پر بہت جلد عمل درآمد کر لیا جائے گا ان منصوبوں کی تکمیل سے ڈیرہ بگٹی میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل ہونگے مسلم لیگ ن کی حکومت نے بلوچستان کے عوام میں پائی جانے والے احساس محرومی کے ازالے کا تہیہ کر لیا ہے لیویز فورس کو منظم فورس بنانے کیلئے تمام وسائل بروکار لائے جارہے ہیں ڈیرہ بگٹی میں مزید چار سو بہادر لائق تعلیمی یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو لیویز میں بھرتی کیا گیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ اس خطے کی عوام کو زہنی غلامی سے نجات دلایا گیا ہے اب بگٹی قبائلی کے بچے ملک کے نامور درسگاہوں میں تعلیم کے زیور سے اراستہ ہو رہے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں ڈیرہ بگٹی کو پسماندہ رکھا گیا ان کے حقوق غصب کیے گئے اب یہاں کے لوگ ترقی کی جانب گامزن ہیں انہیں بہتر روزگار کے مواقع میسر آرہے ہیں اور ترقی کے ثمرات سے مستفید ہو رہے ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب ڈیرہ بگٹی کے عوام ترقی کے اس دوڑ میں ملک کے دیگر ترقیافتہ اضلاع کے صف میں شامل ہونگے