کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن عبدالرؤف مینگل نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء و سینیٹر سردار فتح محمد حسنی سے ملاقات کی ملاقات میں مردم شماری خانہ شماری کے حوالے سے تفصیل سے گفتگو کی اور کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے موجودہ حالات ، غیر ملکیوں کی آباد کاری ، بلوچ آئی ڈی پیز کا مسئلہ حل کئے بغیر مردم شماری کا شفاف انعقاد ممکن نہیں ہم ترقی و مردم شماری کے مخالف نہیں مگر بلوچ قوم کے خدشات و تحفظات جو حقائق پر مبنی ہیں ان کو حل کرنے کے بعد ہی مردم شماری اور خانہ شماری کرائی جائے تب ہی اس سے مثبت اثرات مرتب ہوں گے دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مردم شماری اور خانہ شماری سے خدشات و تحفظات کو دور کرنے کیلئے مشترکہ جدوجہد کی جائے کیونکہ لاکھوں کی تعداد میں غیر ملکی مہاجرین کو مردم شماری میں شمار کیا گیا تو اس سے بلوچستان کے حقوق غضب ہو جائیں گے ۔