|

وقتِ اشاعت :   February 5 – 2017

کوئٹہ:صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گیس کے باعث دم گھٹنے سے خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص بے ہوش ہوگیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی پائند خان میں شدید سردی کے باعث اہل خانہ گھر میں گیس ہیٹر جلتا ہوا چھوڑ کر سوگئے کمرے میں گیس لیک ہونے کے باعث خاتون مسماۃ حاجرہ بی بی جاں بحق جبکہ محمد عارف بے ہوش ہوگیا نعش اور مذکورہ بے ہوش ہونے والے شخص کو سول ہسپتال منتقل کردیاگیا نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا ء کے حوالے کردی گئی یاد رہے کہ امسال گیس دھماکوں اور دم گھٹنے کے باعث بچوں اور خواتین سمیت متعدد افراد جاں بحق اور درجنوں بے ہوش اور زخمی ہوئے ہیں عوام میں گیس کے نقصانات کے حوالے سے شعور اجاگرکرنے کیلئے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے ہر سال خصوصی مہم چلائی جاتی ہے اس کے باوجود شہری اپنی ذمہ داری کو مکمل طورپر پورا نہیں کرتے اور غلطی کرتے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو اپنی جانیں ضائع کرکے بھاری نقصان اٹھانا پڑتاہے ۔