|

وقتِ اشاعت :   February 6 – 2017

کوئٹہ:بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں کوئلے کی کان دب جانے سے 2 کانکن جاں بحق ہو گئے لاشوں کو ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا اطلاعات کے مطابق ہرنائی کے علاقے تور غر میں کوئلے کے کان میں 2 مزدورمحمد سلیم اور ندا محمد دب گئے تھے کئی گھنٹے بعد مردہ حالت میں نکالے گئے لاشوں کو ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا مزید کا رروائی کی جا رہی ہے۔