کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی و اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ پشتون بلوچ قوم پرستوں کی جانب سے مردم شماری پر بیانات سمجھ سے بالاتر ہے ماضی میں پشتون قوم پرستوں نے مردم شماری کا بائیکاٹ کر کے صوبے کو تلافی نقصان پہنچایا اب بلوچ قوم پرست بائیکاٹ کا شوشہ چھوڑ کر صوبے کو تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں ماضی میں بلوچستان کو نقصان پہنچا نے والے پشتون قوم پرست تھے اور اب بھی نقصان پہنچا نے والے نام نہاد قوم پرست ہے جمعیت علماء اسلام ہر صورت مردم شماری میں حصہ لے گی مردم شماری کے بغیر صوبے کو فنڈ اور دیگر حوالے سے فائدہ نہیں پہنچایا جا سکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے’’آن لائن‘‘ سے اپوزیشن چیمبر میں خصوصی بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مردم شماری پر پشتون بلوچ قوم پرستوں کی سیاست اپنے مفادات کو تقویت دینے کی کوشش ہے مر دم شماری پر پہلے ہی نا قابل تلافی نقصان پہنچایا اور اب مزید مردم شماری پر سیاست کر کے صوبے کو مزید پسماندہ رکھنا چا ہتے ہیں مردم شماری کے بائیکاٹ کرنے والے عوام کے خیر خواہ نہیں ہے جہاں سے ان کو اشارہ ملتا ہے وہ اس اشارے پر سیاست کا رخ کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ 15 مارچ کو ہونیوالی مردم شماری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے اور مردم شماری کے بدولت ہی صوبے کے وسائل میں اضافہ ہو تا ہے اور نئے حلقے بنیں گے مر دم شماری پر سیاست کرنے والوں نے اقتدار میں رہ کر عوام کو بے وقوف بنایا اور پشتون وبلوچ کا نعرہ لگا کر اقتدار حاصل کی لیکن بدقسمتی سے وہ اپنے اس نعرے میں ناکام ہو چکے ہیں تمام شعبوں میں برابری مانگنے والوں نے چار سال اقتدار میں رہ کر برابری کا مطالبہ کیو نہیں کیا اب انتخابات سر پر ہے تو ان کو برابری کا نعرہ یاد آنے لگا عوام نے قوم پرستوں کا اصل چہرہ پہچان لیا اب عوام ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے پشتون بلوچ قوم پرستوں کی جانب سے مردم شماری پر بیانات سمجھ سے بالاتر ہے ماضی میں پشتون قوم پرستوں نے مردم شماری کا بائیکاٹ کر کے صوبے کو تلافی نقصان پہنچایا اب بلوچ قوم پرست بائیکاٹ کا شوشہ چھوڑ کر صوبے کو تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں ماضی میں بلوچستان کو نقصان پہنچا نے والے پشتون قوم پرست تھے اور اب بھی نقصان پہنچا نے والے نام نہاد قوم پرست ہے جمعیت علماء اسلام ہر صورت مردم شماری میں حصہ لے گی مردم شماری کے بغیر صوبے کو فنڈ اور دیگر حوالے سے فائدہ نہیں پہنچایا جا سکتا۔