چاغی:پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہمناء چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ریلوے سینٹیٹر سردار فتح محمد محمد حسنی نے چاغی کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں چاغی سے نوشکی جاتے ہوئے باراتی جو انتہائی مشکل میں پھنس چکے تھے جن کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق تھی، لیکن آئی جی ایف سی بلوچستان نے بروقت نوٹس لیتے ہوئے ایف سی کی نوجوانوں کو ان کی مدد کیلئے بھیجا اور ایف سی کے جوانوں نے اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر 108قیمتی جانوں کو بچایا اور پی ڈی ایم اے نے بھی بروقت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام اور نوشکی انتظامیہ کے ساتھ ملکر لوگوں کو ان کی گھروں تک باحفاظت پہنچایا جس کی ہم آئی جی ایف سی کے شکر گزار ہیں ،ہم صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے سے اپیل کرتے ہیں کہ چاغی خاران اور واشک ڈسٹرکٹ میں بارشوں اور سیلاب سے لوگوں اور فصلات کوشدید نقصانات اٹھانے پڑے ہیں ، صوبائی حکومت ان اضلاع کوسیلابزدہ دے کر نقصانات کا ازالہ کرے اور متاثرین کو ریلیف دیا جائے