|

وقتِ اشاعت :   February 10 – 2017

کوئٹہ: کوئٹہ کے ایئرپورٹ روڈ پر مسلح افراد کسٹم اہلکاروں سے پکڑے ہوئے 2ٹرک چھین کر فرار ہوگئے کسٹم حکام کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق کسٹم اہلکاروں نے لورالائی میں پان پراگ اور سگریٹس سے لدے 2ٹرک پکڑے تھے۔ کسٹم اہلکار ان ٹرکوں کو کوئٹہ منتقل کررہے تھے کہ ایئرپورٹ روڈ پر مسلح افراد کسٹم اہلکاروں سے پکڑے ہوئے دو ٹرک چھین کر فرار ہوگئے۔ائیر پورٹ پولیس نے کسٹم حکام کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پکڑا گیا سامان کروڑوں مالیت کا بتایا جاتا ہے۔