|

وقتِ اشاعت :   February 13 – 2017

ڈھاڈر:تبلیغی اجتماع سے واپسی پر گھر جانے والے موت کی آغوش میں چلے گئے بولان ندی میں سراج آباد کے مقام پر نہاتے ہوئے دو افراد ڈوب کر جاں بحق نعشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ۔لیویز ذرائع کے مطابق تبلیغی اجتماع سبی سے واپس جاتے ہوئے قلعہ عبداللہ کے رہائشی مطیع اللہ ولد حاجی یار محمد اورامان اللہ ولد نعمت اللہ اقوام اچکزئی دوستوں کے ہمراہ بولان ندی میں سراج آباد کے مقام پر نہاتے کی غرض سے اتر گئے ندی گہرائی میں ہونے کی وجہ سے دونوں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے مقامی لیویز نے نعشوں کو قبضے میں لیکر سول ہسپتال ڈھاڈر پہنچایا جہاں ضروری کاروائی کے بعدنعشوں کو انکے آبائی علاقے کیلئے روانہ کردیا گیا۔