نصیر آباد:وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے معدنیات وکانکنی حاجی محمدخان لہڑی نے کہا ہے حکومت دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے لعل شہباز قلندر پر بم دھماکہ کرنے والے کسی بھی صورت پر رعایت کے مستحق نہیں حکومت عوام کے مال وجان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ سیو ن شریف جیسے بزرگ ہستی اور اولیا اللہ کے مزار پر دھماکے کر کے بے گناہوں کو شہید کرنے کی جتنی مذمت کی جائے پھر بھی کم ہے انہوں نے گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے اسی طرح کے حربے استعمال کررہے ہیں تاہم حکومت سیکیورٹی فورسز اور عوام مل جل کر دہشت گردوں کے عزائم کوناکام بنا دیں گے حاجی محمد خان لہڑی نے واقعہ میں شہید افراد کے لواحقین سے تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا جبکہ زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔