|

وقتِ اشاعت :   February 22 – 2017

چمن:آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم گزشتہ روز ایک روزہ دورے پر چمن پہنچے جہاں انہوں ایف سی قلعہ چمن میں سرحدی صورتحال سے متعلق قبائلی عمائدین سول سوسائٹی بزنس کمیونٹی اور علماء کرام کے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں مگر بھارت افغانستان کو نہ صرف پاکستان دشمنی کیلئے استعمال کر رہا ہیبلکہ افغان سرزمین استعمال کر کے پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے،،بھارت پاک افغان عوام میں دوریاں پیدا کررہا ہے پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کو دوست ملک سمجھا ہے مگر افغانستان پاکستان کی مخالفت میں کوئی کثر نہیں چھوڑ رہا نہ صرف یہ بلکہ افغانستان بھارت کو اپنی سرزمین کھلم کھلا پاکستان مخالفت میں استعمال کرنے دیا ہے سہون شریف میں دہشتگردی میں معصوم افراد شہید ہوئے جس میں استعمال ہونے والے دہشت گرد افغانستان سے ایا انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد قائد اعظم کا دیا ہوا سرحد ہے ہم اپنے اس عظیم سرحد کا دفاع کرنا جانتے ہے انہوں نے کہا کہ سویت جنگ میں لاکھوں افغان مہاجر کے طور پر قبول کیے دنیا کی تاریخ میں ایسا کوئی مثال نہیں پاکستان نے فراخ دلی کا مظاہرہ کیا جبکہ پاکستانی عوام نے بھائی چارگی کا مظاہرہ کیا افغانوں کی نسلیں یہاں پلے بڑے یہاں تعلیم حاصل کیا اور کاروبار سے منسلک ہوئے افغانوں کے ساتھ اچھائی کے بدلے بدلے میں کیا افغان حکومت ہمیں یہ صلہ دے رہے ہیں آج بھی افغانستان کیلئے اتنا پیار ہے جتنا سویت جنگ کے مشکل حالات میں تھا، آئی جی ایف سی نے کہا کہ پاک افغان سرحد کی بندش قبائلی عوام کے جزبات کا اظہار ہے۔ سرحد کی دوبارہ کھولنے سے متعلق وفاقی حکومت ہی فیصلہ کریں گے۔اس موقع پر آء جی ایف سی نے پاک فوج میں بھرتی کیلئے علاقے کی نوجوانوں کو ایف سی کی جانب سے خصوصی تربیت اور تیاری دینے کا عزم کیا اور علاقے سے پاک فوج میں بھرتی ہونے والے نوجوان کو ایک لاکھ روپے نقد دینے کا بھی اعلان کیا اس سے قبل آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم نے پاک افغان سرحد پر باب دوستی کا بھی دورہ کیا جہاں کمانڈنٹ کرنل عثمان نے سرحدی حالات سے متعلق بریفنگ دی۔