کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراختر جان مینگل نے کہاہے کہ ہمارے جدوجہد کا بنیادی مقصد یہاں کے عوام کی بنیادی حقوق کے اصول اور جاری ناانصافیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ۔کیونکہ یہاں کے حکمرانوں کا بنیادی مقصد یہاں کے وسائل کو اپنے دسترس میں لانا ہے ۔اور انہیں عوامی مسائل حل کرنے سے کوئی سروکار نہیں ہے ۔یہاں کے باشعور عوام بلوچستان میں جاری جدوجہد میں پارٹی کا ساتھ دیں تاکہ مؤثر انداز میں جاری ناانصافیوں کا رک تھام کرسکے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزکلی اللہ آباد روڈ وبائی پاس علاقوں سے مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہونے والے کارکنوں نور خان کھیازئی زبیراحمد سمالانی، محمد اسلم حافظ محمد افضل یوسف زئی ، پرویز احمد ،آغا داؤد شاہ، ماسٹر امین اسلام کھیازئی، عرفان گل ودیگر نے بی این پی میں شمولیت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ بی این پی واحد سیاسی قوم ودوست جماعت ہے جو حقیقی معنوں میں یہاں کے عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے ہوئے جدوجہد کررہے ہیں۔ اور پارٹی نے ہر مشکل وقت وحالات میں یہاں کے عوام کو نامصائد حالات میں تن وتنہا نہیں چھوڑا لوگوں کے اندر رہتے ہوئے جدوجہد کی ۔یہی وجہ ہے کہ آج اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود بھی یہاں کے عوام کے تمام تر توجہ پارٹی کے اصولی مؤقف آئینی ومنشور ہے ۔اس موقع پر پارٹی کے سربراہ سرداراختر جان مینگل نے شامل ہونے والے کارکنوں کو کہاکہ بی این پی کسی بھی صورت میں یہاں کے عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور ہر فورمپر بلوچستان کے اجتماعی قومی مفادات پر سودہ بازی نہیں کرینگے کیونکہ ہمارے جدوجہد کا محور یہاں کے عوام کی حقوق کا دفاع اور ان کو جارری ناانصافیوں سے نجات دلاناہے ۔اس موقع پر بی این پی کوئٹہ کے سینئر نائب صدر میر غلام رسول مینگل احمد نواز بلوچ، سعید کرد، آغاخالد شاہ دلسوز ،رذضا جان شاہی زئی آصف مینگل غلام فریدمینگل ،مراد بادینی ، ودیگر بھی موجود تھے ۔