چمن:بلوچستان کے چار سرحدی اضلاع میں سکیورٹی کے پیش نظر تھری جی اور فور جی سروسز معطل کردی گئی ہیں ۔ سکیورٹی حکام کے مطابق بدھ کے روز سے بلوچستان کے چار سرحدی اضلاع چمن ، پشین چاغی اور خاران میں انٹرنیٹ سروس تھری جی اور فور جی سروسز سکیورٹی کے پیش نظر غیر معینہ مدت کیلئے بند کردی گئی ہیں جبکہ عوام کو تھری جی اور فور جی کی بندش کی وجہ سے شدید مشکلات کاسامنا ہے #/s#