|

وقتِ اشاعت :   February 25 – 2017

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے فرائض سے غفلت اور کوتاہی برتنے ، سماج دشمن عناصر سے مبینہ رابطوں اور عوام سے نامناسب رویہ رکھنے پر ڈپٹی کمشنر قلات عزیز اللہ غرشین اور اسسٹنٹ کمشنر شہید سکندر آباد (سورا ب )جلال الدین کاکڑ جن کے پاس اسسٹنٹ کمشنر قلات کا اضافی چارج بھی ہے کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کردےئے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کو قلات کے سیاسی ، سماجی اور عوامی حلقوں کی جانب سے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے بارے میں شکایات موصول ہورہی تھیں جن کی تصدیق کے بعد وزیراعلیٰ نے مذکورہ افسران کو فوری طور پر معطل کرکے ان کے خلاف انکوائری کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔